Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کے لیے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دیں گے، مصدق ملک

Now Reading:

احتجاج کے لیے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دیں گے، مصدق ملک
مصدق ملک

احتجاج کے لیے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دیں گے، مصدق ملک

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے جگہ اور اجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دیں گے۔

حکومت کی ایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش، مصدق ملک نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بات کرو، برباد نہ کرو، بیٹھ کربات کرو، الجھاؤ سلجھاؤ میں فرق کرنا ہوگا ورنہ ملک برباد ہوجائےگا، حالیہ احتجاج پر بھی بات کرنےکا کہہ رہےہیں۔ احتجاج کے لیے جگہ اوراجازت دیں گے لیکن انتشار نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرمہنگائی کا بوجھ ہے جسے ختم کرنا ہے، حکومت کی ترجیح روزگار دینا، مہنگائی ختم کرنا ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح پچھلے سال 38 فیصد تھی۔ ہمیں جو کرنا پڑے گا عوام کو سہولت دیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں کس نے کیا کِیا؟ وزیراعظم ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں، کپتان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کا قبرتک پیچھا کریں گے لوگوں نے کہا ہاں کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم نے غریبوں کے لیے 600 ارب مختص کیے ہیں، آپ نے کیا کیا؟ مانتا ہوں کہ بجلی کا بحران ہے لیکن یہ کم ہوگا۔ عوام پرمہنگائی کا بوجھ ہے جسے کم کرنا ہے۔ کسی نہ کسی طرح اس مہنگائی کو ختم کرنا ہے۔ کپتان نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نےکہا ہونا چاہیے۔ پھرکپتان نے کہا کہ امریکہ سازش کررہا ہے فوج بچائے، اب وہ کہتے ہیں کہ فوج ہمیں برباد کررہی ہے امریکہ بچائے۔

Advertisement

مصدق ملک نے کہا کہ جلا دو گرا دو، یہ باتیں روز سنتے ہیں۔ ان کا مقصد بات کرنا نہیں ہے، ملک کو برباد کرنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے۔ کبھی کسی نے مسئلے کا حل دیا؟ ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹا دو لیکن قوم کے مستقبل کو برباد نہیں کرو۔

انھوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، آپ سے سوال کرتا ہوں کہ یہ بہروپیے ہیں یا پاگل ہیں؟ ہم کہتے ہیں بات کرتے ہیں، آپ کہتے ہیں دھرنا دیں گے۔ اب جو بجلی کے بل آئیں گے ان میں 86 فیصد عوام کا تحفظ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم دہشتگردی ختم کرنا چاہتے ہیں آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو بکیا بھتہ خوری ہونے دیں گے؟ ملک دشمن عناصر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے جو کہا چیلوں نے اس پر لبیک کہا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ آئی پی پیزپر جوتنقید کررہے ہیں وہ اپنے دور میں کیوں خاموش رہے؟ آئی پی پیزکے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سب کی نیت اچھی ہے۔ ایل این جی سرپلس ہے تو ضرورکنکشن دیں گے، ایل این جی سے متعلق اگرپالیسی تبدیل ہوتی ہے تو ضرورآگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر