کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کرینگے، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کرینگے، بجلی کے ادارے عوام کی خدمت کے لیے نہیں حکومت کے لیے چل رہے ہیں۔
رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہراحتجاج کرینگے۔ ملک بھرمیں اووربلنگ ہورہی ہے 195 اور200 یونٹ کے بل آرہے ہیں۔ نیپرا اووربلنگ ختم کرے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 6 ہزارکا بل جب 56 ہزارروپے آئے گا کہیں نا کہیں گڑ بڑ ہے، نیپرا دیکھے چیک کرے لوگوں کے بل اتنے زیادہ کیوں آرہے ہیں، نیپرا کا کوئی بھی ریٹ نہیں دے گا کم ازکم بڈ دے گا اسے ریٹ دینگے۔ جو بھی پلانٹ لگے گا وہ بڈنگ کے بعد لگایا جائے گا۔
رہنما عوام پاکستان پارٹی ے کہا کہ آئی پی پیزکو زیادہ ریٹ دیے ہیں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسسز کو کم نہیں کرسکے ہیں، اگر ہم 8 فیصد ٹرانسمیشن لاسسز کم کردیں تو قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔ جولوگ بجلی سستی حاصل کررھے ہیں اسکی وجہ سے بھی لوگوں کو مہنگے بل دینے پڑرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر کے لیےگھریلوایڈوانس انکم اورسیلز ٹیکس چارماہ کے لیے ختم کردیں لوگوں کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ حکومت 50 ارب روپے ٹیکس کی آمدنی کم کردے تو گھریلو صارف کا بل 24 فیصد کم ہو جائے گا۔ حکومت کی اپنی ترجیحات ایسی ہیں کہ ایم پی اے اورایم این کوفنڈز دے رہے ہیں عام عوام ترجیحات میں شامل نہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ایس ڈی پی سے300 ارب روہے کم کردیں تو عوام کو سکون بجلی کے بلوں میں کمی ہو جائے گی۔ حکومت فرنس آئل اور ایل این جی پر18 فیصد ٹیکس لیتے ہیں۔ گرڈ بجلی گھروں پر فرنس آئل استعمال ہوتا ہے اس پرسے سیلز ٹیکس ہٹادیں تو ایوریج کاسٹ کم ہو جائے گی۔ حکومت فی الفوربجلی 24 فیصد ٹیکس ختم کرے تو بجلی کے بلوں میں فوری کمی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، ملک میں بجلی کے ادارے عوام کی خدمت کے لیے نہیں حکومت کے لیے چل رہے ہیں۔ 12، 12 گھنٹے بجلی نہیں دے رہے لیکن بل اتنے آ رہے ہیں، ملک و قوم کو ضرورت ہے کہ بجلی کے بلز میں فوری کمی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
