
کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے علاقے میں تباہی کے انمٹ نشان چھوڑ دیئے ہیں، 100 میٹر بلند آگ کے شعلوں نے علاقے کی ہر چیز کو راکھ میں تبدیل کر دیا
کینیڈا کے قصبے جیسپر میں لگنے والی آگ نے گاڑیوں اور سڑکوں کو پگھلا دیا جبکہ گھروں کو راکھ میں تبدیل کر دیا۔
کینیڈا کے مشہور سیاحتی شہر جیسپر میں تباہی کی خوفناک تصاویر سامنے آئی ہیں، 100 میٹر بلند شعلوں کو قابو کرنے کے لیے ریسکیو حکام کو کئی دن لگے۔
البرٹا کے قصبے اور جیسپر نیشنل پارک سے تقریبا 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
جمعے کے روز جیسپر نیشنل پارک کے حکام نے بتایا کہ شہر کی 1113 عمارتوں میں سے 358 عمارتیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔
تاہم اسپتال، لائبریری اور فائر ہال سمیت تمام اہم انفراسٹرکچر کو آگ سے بچا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن مقامات پر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اسے جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News