پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز آج ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے
پیرس اولمپکس میں پاکستانی شوٹرز آج ایک بارپھر ایکشن میں ہوں گے۔
گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے، دونوں کھلاڑی دس دس راؤنڈز کی تین سیریز میں نشانے لگائیں گے۔
پہلے راؤنڈ میں ابتدائی چار پوزیشن کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
پہلے اور دوسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان گولڈ میڈل کے لئے مقابلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئرپسٹل انفرادی مقابلوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News