ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آپ کوکس نےاختیاردیا کہ سرقلم کرنے کے اعلانات کریں؟
راولپنڈی میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، قتل کے فتوے جاری کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرعطاتارڑنے کہا کہ وضاحت کے بعد قتل کے فتوے جاری کرنے کی گنجائش ہے؟ آپ کوقتل کے فتوے جاری کرنے کا حق کس نے دیا؟ آپ کوکس نےاختیاردیا کہ سرقلم کرنے کے اعلانات کریں؟
عطاتارڑنے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پہلے بھی 2 باروضاحتی بیانات جاری کیےگئے، رواج شروع ہوگیا جس کے تحت کہا جاتا ہےسرقلم کرو، انعام دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اب ایسے معاملات کوروکا جائے گا، ایسے فتوے صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، قاضی فائزعیسیٰ کے والد قائداعظم کے ساتھی تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑنے مزید کہا کہ علما میں اتفاق ہے کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا، قانون پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمے داری ہے، ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
