Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیخلاف سازش کے تحت انٹیلی جنس وار چلائی جا رہی ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

Now Reading:

پاکستان کیخلاف سازش کے تحت انٹیلی جنس وار چلائی جا رہی ہے، وزیراعلٰی بلوچستان
سرفرا بگٹی

پاکستان کیخلاف سازش کے تحت انٹیلی جنس وار چلائی جا رہی ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازش کے تحت انٹیلی جنس وار چلائی جا رہی ہے، پُرامن لوگوں کی فائرنگ سے سبی کےلانس نائیک شبیرشہید ہوگئے، ایک لیفٹیننٹ کی آنکھ ضائع ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ تاریخ کودرست کیا جائے، پرامن رہنے والے رہنماؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ اگست میں جلسہ کرنے کا کیوں سوچا گیا، اگست میں گوادرمیں ایک بڑا وفد آ رہا ہے، سی پیک کا دوسرامرحلہ شروع ہونے جارہا ہے، ہم نے انہیں تربت میں جلسہ کرنےکاکہا۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ 1973 کے آئین کے بعد خان آف قلات فیڈریشن کے نمائندے بنے، خواتین پارلیمنٹرینزکے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا۔ خواتین پارلیمنٹیرینزکی تذلیل کی کوشش کی گئی، مذمت کرتے ہیں۔ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں آئیں اور بات کریں، کیا جتھوں کو اجازت دے دیں کہ وہ حکومت چلائیں؟ میں اپوزیشن کو اختیار دیتا ہوں کہ جائیں ہمارے ساتھ مذاکرات کر لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑمیں ہجوم کا گوادرمیں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا بے لگام ہو چکا ہے جس کا جو دل چاہتا ہے کرتا ہے۔ کیا را اور موساد کے ایجنٹ بن جائیں اپنی ایجنسیز کو اسپورٹ نہ کریں کیا؟ ان کا مقصد گوادرکو پیک کردیں، سی پیک کی ترقی کو روک دیں۔ یہ گوادرکی ترقی کو روک دیں اور کہیں کہ ہم پرامن ہیں۔ اگر پرامن رہنا تھا تو تربت میں جلسہ کرلیتے۔

Advertisement

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ماہرنگ بلوچ سے معاہدہ ہوا تھا کہ وہ جلسے کی اجازت لیں گی۔ حکومت بار بار اپنے لوگوں کے پاس جائے گی، پاکستان کو بھنورسے نکالنا ہے۔ گوادرسے سیاسی رہنما اشرف کے گھرپرواقعے کی تحقیقات کریں گے، کیااشرف نےکسی احتجاج کرنے والےکوپناہ دی تھی؟ پنجاب کے لوگوں قتل کیا جاتاہے تواس وقت کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟ شعبان سے 11 پنجابیوں کواغواکرکے آج تک رکھا ہوا ہے، بات کیوں نہیں ہوتی؟

انھوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم پُرامن ہیں، ایف سی پرفائرنگ کیسےکرلیتےہیں؟ پُرامن لوگوں کی فائرنگ سےسبی کےلانس نائیک شبیرشہید ہوگئے، ایک لیفٹیننٹ کی آنکھ ضائع ہوگئی، یہ کیسے پُرامن لوگ ہیں؟ پاکستان پرسازش کے تحت انٹیلی جنس وارچلائی جا رہی ہے، اس وارمیں ہماری سیاسی قیادت سمجھنے کیلئےتیارنہیں، کون سی حکومت اپنےلوگوں پرسختی کرناچاہتی ہے؟

سرفرازبگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزاورعوام کوآمنے سامنے کون لایا؟ تمام ترقیاتی کام روک کرکہیں کہ ہم توپُرامن بیٹھے ہیں، جیساتشدد کابازارگرم کیاگیا، اس پراسمبلی کب جذباتی ہوگی؟ کیاہم انٹیلی جنس ایجنسیزکوسپورٹ نہ کریں؟ کیا ہم راکے ایجنٹ بن جائیں؟ حکومت اورریاست کی رٹ سب سےاہم ہے، گوادراورسی پیک کی ترقی کوروکنےکیلئےجلسہ کیا گیا۔  کسی کولاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزامن قائم کرسکتی ہیں توانہیں کیوں سپورٹ نہ کریں؟ بی ایل اے آزاد کا بیان آیا انہوں نے مچھ میں حملہ کرکے 2 جوان شہید کیےہیں، سیکیورٹی فورسزاورعوام کوآمنےسامنےلانےوالاکون ہے؟ سیاسی کاز پرکیا ہم ملک کونقصان پہنچاناشروع کردیں؟ حکومت اعلان کرتی ہے مذاکرات کےدروازےکھلےہیں، بلوچی جرگہ لے کرجائیں، مذاکرات کریں ہماری طرف سے اختیارہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر