ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پوری محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال کا اختتام بہت مثبت ہوا، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 12 فیصد پر آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریٹنگ ایجنسیز کیساتھ گفتگو شروع ہوئی تھیں، گزشتہ مالی سال اچھے نوٹ پر ختم ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرنسی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی 38 فیصد سے ساڑھے 12 فیصد پر آئی۔
ہم معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، فچ ریٹنگ حکومتی اقدامات کا ثبوت ہے، ہماری تینوں ریٹنگ ایجنسیز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام کرنا ہے، پانڈا بانڈ کے معاملے پر چینی حکومت ہمیں سپورٹ کرے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ فچ ریٹنگ کے بعد دیگر ریٹنگ ایجنسیز بھی ریٹنگ بہترکریں گی، شرح سود کا تعین اسٹیٹ بینک کا اختیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
