
کراچی والوں کے لیے مہنگی بجلی، مزید مہنگی کر دی گئی
شہر قائد کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوگیا ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سماعت کی جا رہی ہے۔
کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے، جبکہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
سماعت کے دوران چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 8 روپے 28 پیسے اضافہ تجویز کیا، جبکہ نیپرا اتھارٹی نے بنیادی ٹیرف میں کم اضافہ تجویز کیا۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 5 روپے 84 پیسے تجویز کیا، پھر جب کائبر ریٹ گرا تو اس کو 5روپے 72پیسے کیا گیا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اسکو بھی دیکھنا پڑتا ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی 260ارب روپے کا صارفین پر ٹیرف کی صورت میں بوجھ کم کیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، جبکہ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News