ایرانی سپریم لیڈر سے حماس اور اسلامی جہاد کے سربراہان کی ملاقات
حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینی وفد کی میزبانی کی۔
حماس اور اسلامی جہاد کے سربراہوں نے اپنے وفود کے ہمراہ آج سہ پہر تہران میں نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے آغاز سے قبل آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر سے مشاورت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
