کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔
موسمیات کے مطابق شہر قائد میں صبح سے ہی کالے بادلوں نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابروآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر میں آج تیز بارش کا امکان نہیں ہے، سسٹم شہر سے دور نکل گیا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق آج شام میں سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائیں گی جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مزید کہا کہ 3 اگست کے بعد ایک اور سسٹم سندھ بھر سمیت کراچی کو متاثر کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
