Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Now Reading:

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر آج چئیر مین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈکوارٹر میں سماعت مکمل۔ سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

 حکام کے مطابق جون کے ماہ میں 13 ارب یونٹ بجلی فروخت ہوئی، ایف سی اے سے متعلق ریفرنس لاگت سے ایکچوئل لاگت میں فرق رہا، جبکہ ماہ جون کے ایف سی اے میں گزشتہ ایڈجسٹمنٹس بھی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کیلئے صارفین کی صورت میں 34 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا، جبکہ جولائی کے ماہ میں 3 روپے 33 پیسے کا ایف سی اے صارفین نے ادا کیا ہے جبکہ  جون کے ماہ ایف سی اے کی مد میں صارفین 2 روپے 63 پیسے ادا کریں گے۔

اتھارٹی ایف سی اے پر اعدادوشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی، من وعن منظوری سے صارفین پر ایک ماہ کیلئے 34 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر