
گھوٹکی میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید، آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب
گھوٹکی میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، وزیراعلٰی سندھ نے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے رونتی تھانہ کے قریب گوٹھ میانی میں پولیس اہلکاروں پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ گولیاں لگنے سے تین پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہید پولیس اہلکاررونتی تھانہ پرڈیوٹی پرجا رہے تھے، شہید ہونے والے اہلکاروں میں عبدالسمی سموں،عبد الحنان، اورشفیق احمد گل شامل تھے۔
شہید پولیس اہلکاروں کی میتوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے گھوٹکی میں رونتی تھانے کے قریب گھوٹھ میانی میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اورپورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فائرنگ کرنے والے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پراظہارافسوس کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہارہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News