Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی؛ حکومت اور اتحادی جماعتوں کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان

Now Reading:

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی؛ حکومت اور اتحادی جماعتوں کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی؛ حکومت اور اتحادی جماعتوں کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں فلسطین کی حالیہ صورتحال پرحکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پرحکومت، اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت اوراتحادی جماعتوں نے آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ن لیگ، پی پی، بی اےپی، ایم کیوایم پاکستان کے ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی سربراہان ونمائندے بھی شریک ہوئے۔

شرکا نے مشترکہ طور پرفلسطین میں 9 ماہ سے نہتے لوگوں پراسرائیلی ظلم و بربریت پرغم وغصے کا اظہارکیا اوراسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت، نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا۔

Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ روز تہران میں حماس لیڈراسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ یہ واقعہ فلسطینیوں پر ظلم وبربریت بند، خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنےکی سازش ہے۔ ایسے واقعات دنیا کا امن تباہ کرنے کیساتھ خطے میں مزید کشیدگی کوہوا دیتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم و بربریت کو امت مسلمہ کیلئے المیہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ  نہتے فلسطینیوں کی فوری طورپرانسانی ہمدردی کے تحت امداد تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان فلسطین کو امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا، پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی طبی امداد کیلئے مؤثراقدامات اٹھائے گا، فلسطینی زخمیوں کوعلاج معالجے کیلئے پاکستان لایا جائے گا، فلسطینی میڈیکل طلبا کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے میڈیکل کالجزمیں امدادی بنیادپرداخلہ دیاجائے گا۔

اجلاس میں کل بعد نمازجمعہ ملک بھرمیں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ  پارلیمنٹ میں فلسطین سےاظہاریکجہتی کیلئے خصوصی قرارداد پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فلسطین میں نسل کشی، ریاستی ظلم سے اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

اجلاس کے شرکا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، دنیا کو مصلحت سے نکل کر ظلم، بربریت روکنے کیلئے واضح مؤقف اپنانا ہوگا، مؤقف نہ اپنایا توعالمی قوانین اوراداروں کی حیثیت آئندہ نسلوں کیلئے سوالیہ نشان بن کر رہ جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں عالمی برادری بہ شمول اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ خاموشی توڑیں، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی روکیں، اسرائیل کو جنگی جرائم، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے پرکٹہرے میں کھڑا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر