
پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا 12 سال پُرانا گانا ایک بار پھر گا کر مداحوں کوخوش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 10سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
Ek baar keh do, tumhey pyaar hai na pic.twitter.com/0RgEcQl3Af
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 31, 2020
شہزاد رائے کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں گلوکار نے لکھا کہ بول’ اک بار کہہ دو ، تمہیں پیار ہے نا‘ لکھا۔
Aray sir aap kya doctor hai? Aap jo kahaingay ga doon ga , balkay dance bhi kar doonga https://t.co/4sNZv4f7pD
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 31, 2020
انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والے البم ’قسمت اپنے ہاتھ میں‘ کا سب سے مشہور گانا ’ایک بار‘ گایا۔
یاد رہے کہ دنیا بھر سے شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔شہزاد رائے کے اس ٹوئٹ پر ایک ڈاکٹر نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک گانے کی فرمائش کی جس کا شہزاد رائے نے انتہائی زبردست جواب دیا۔
شہزاد رائے نے لکھا کہ آپ ڈاکٹر ہیں، آپ جو کہیں گے کروں گا بلکہ ڈانس بھی کردوں گا۔
واضح رہے کہ بہت سےمداح ان سے اپنے پسندیدہ گانوں کی فرمائش بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News