Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Now Reading:

چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

راولپنڈی: چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک چیف آف اسٹاف کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترک ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹی ماہرین کی سطح کے اسٹاف مذاکرات کا انعقاد کیا گیا جس دوران مشترکہ آپریشنز، تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ترکیہ بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر