سندھ حکومت جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو 12 سے 3 کے درمیان کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون کا فیصلہ سندھ بھر کے لیے کیا گیا ہے۔
کراچی میں جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں علما سے بھی مشاورت کر لی ہے۔
ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علما متفق ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے 676 کیسوں کی تصدیق کردی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کل کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد میں مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 131 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک کورونا کے 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 676 ہو چکی ہے، لاڑکانہ میں 7، سکھر میں 265 کرونا کیسز ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 کیسز ہیں، حیدرآباد میں کیسز کی تعداد 128 ہے، دادو میں ایک کرونا وائرس کا کیس ہے۔
کراچی میں آج صبح تک مجموعی کیسز 275 تھے، لوکل ٹرانسمٹ کے 343 کیسز ہیں، گھروں میں 229 لوگ آئسولیشن میں ہیں، حیدرآباد میں 39 آئسولیشن میں ہیں، 27 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں، جب کہ صوبے میں وائرس سے 8 اموات ہو چکی ہیں۔ جب کہ صوبے کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
