Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کا اجراء

Now Reading:

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کا اجراء
عمران خان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیئر فار میڈیا ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزراءاطلاعات ویڈیو کانفرنس کے دوران وزراءاطلاعات کو آگاہ کیا کہ گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں یہ معاملہ زیر بحث تھا کہ اگرکوئی صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسکے لئے کیا اقدام ہوسکتا ہے‘ اس کے لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز ایک ایپ بنائی جائے گی۔

کوروناوائرس :حکومت نےمقامی زبانوں پرمشتمل ایپ متعارف کرادی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کے نام تیار کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجراء اس ویڈیو کانفرنس میںکر دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملک کے کسی بھی حصہ میں کورونا وائرس کے متاثر صحافی یا میڈیا ورکرز جب اس ایپ پر رجسٹرڈ ہو جائیں گے تو حکومت ان کے علاج معالجے کے لئے بہتر اقدامات یقینی بنائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل کوروناوائرس کےچیلنج سےنمٹنےکےلیےوفاقی حکومت نےایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے اس وائرس سے متعلق معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجراء کر دیا تھا۔

واٹس ایپ پرانگریزی،اردو،پنجابی، پشتو،سندھی، بلوچی اورکشمیری زبان پرمبنی ہیلپ لائن سےشہری کوروناکی اپ ڈیٹ اورخطرےکی صورتِ حال جان سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر