Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکراتی کمیٹی بھاگ گئی ہے، انہیں تلاش کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم

Now Reading:

مذاکراتی کمیٹی بھاگ گئی ہے، انہیں تلاش کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی بھاگ ہے ہم انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کی ٹیکنیکل ٹیم کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

حکومت کو ہمارے مطالبات درست لگ رہے تھے، حکومت کے لوگ جب میڈیا کے سامنے جاتے ہیں تو دوسری بات کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کمیٹی بھاگ گئی ہے انہیں تلاش کیا جا رہا ہے، کئی شہروں میں دھرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اگر ہمارے مطالبات جائز ہیں تو حکومت قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کا بوجھ عوام کیوں اُٹھائے؟ ہمارے ملک میں معیاری تعلیم نہیں ہے، بجلی کے بل اتنے آ رہے ہیں کہ لوگ ادا نہیں کر سکتے۔

Advertisement

بنگلادیش کی صورتحال کے بعد اب غم وغصہ خاص رُخ کی طرف جا سکتا ہے، ہم انارکی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ گولیاں چلیں یا فساد ہو۔

حکومت سمجھ رہی ہے کہ 4،2 چیزیں کر کے دھرنا ختم ہو جائے گا، حکومت کو مسئلہ حل کرنا ہو گا اس کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، جن کوعوام نے مسترد کر دیا ان سے ہمیں کیا خطرہ ہو گا۔

لوگ ڈی چوک کا کہہ رہے ہیں، ڈی میں تو گول ہوتا ہے، گول تو پھر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا یا وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ حالات خراب ہوں۔

کمیٹی سے بات کر نہیں سکتے اور مناظرے کی بات کر رہے ہیں، جس جس نے ملک کو لوٹا ہے ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حساب سب کو دینا پڑے گا، اگرایمانداری سے کام کرنے کی نیت ہو تو حکومت بہت کچھ کر سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے معاہدے میں لکھا ہے کہ تعلیم پر ٹیکس نہ لگائیں، حکومت نے تو تعلیم پر بھی ٹیکس لگایا ہوا ہے، حکومت دلدل میں ڈالنے کے بعد ہم سے پوچھتی کہ کیسے مسئلہ حل ہو گا۔

حکومت وزراء کی مراعات کم کرے، سرکار کی گاڑیوں میں پٹرول عوام کے پیسوں سے ڈالا جاتا ہے، وزراء 1300 سی سی گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ وزراء کا پٹرول ختم کر دیں تو ایک ہزار ارب بچا سکتے ہیں، لغاری صاحب 1300 سی سی گاڑی میں بیٹھ کرمناظرہ کر لیں۔

Advertisement

انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، تاجر اس وقت پریشان ہیں، ہم صرف حکومت سے بات کریں گے، اگر حکومت کو کسی سے اجازت لینی ہے تو لے سکتی ہے، نفرت کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ہم چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل پر سیاست ہو، عوام کا اعتبار جماعت اسلامی پر بڑھتا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت ثابت کر دے کہ ہمارے مطالبات غلط ہیں، اگر ہمارے مطالبات درست ہیں تو حکومت کو بات ماننی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر