Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 865 ہلاکتیں

Now Reading:

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 865 ہلاکتیں
امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 865 ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 865 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 99  ہو گئی ہے جو چین سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس وقت دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایک لاکھ 88 ہزار 172 کورونا متاثرین زیر نگہداشت ہیں۔

خیال رہے کہ منگل کی شام تک 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 865 مریضوں کا انتقال ہوا، یوں مرنے والوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سے بڑھ کر 4 ہزار 99 تک پہنچ گئی۔

نیو یارک کے سینٹرل پارک اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے گراؤنڈ میں ایمرجنسی فیلڈ ہسپتال تیار کر لیے گئے ہیں۔
عالمی وبا سے نیو یارک میں اب تک ایک ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتےہوئے خبردار کیا تھا کہ ملک میں ’انتہائی تکلیف دہ دو ہفتے‘ آنے والے ہیں۔

Advertisement

نیو یارک کے میئر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں گنجائش تین گنا بڑھانا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہسپتالوں کی ضرورت ہے جو پہلے کبھی نہ دیکھے ہوں بلکہ اتنے بڑے ہسپتالوں کے بارے میں سوچا تک نہ گیا ہو۔

واضح رہے کہ ریاست نیو یارک میں یکم مارچ کو وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اب تک وہاں 75 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے سے نیویارک مکمل طور پر بدل گیا ہے اور سڑکوں، پارکوں میں ویرانی ہے جبکہ نظر آنے والے چند لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کی رات ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ میں دو ہفتے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ایسٹر کے دوران ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوں گی۔‘

Advertisement

خیال رہے کہ ایسٹر مسیحی تہوار ہے جو اپریل کی 12 تاریخ کو آتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات میں 30 اپریل تک توسیع کا بھی اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر