Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد ندیم کی مقبولیت میں مزید اضافہ؛ چند گھنٹوں میں لاکھوں فالورز بڑھ گئے

Now Reading:

ارشد ندیم کی مقبولیت میں مزید اضافہ؛ چند گھنٹوں میں لاکھوں فالورز بڑھ گئے
ارشد ندیم کی مقبولیت میں مزید اضافہ؛ چند گھنٹوں میں لاکھوں فالورز بڑھ گئے

ارشد ندیم کی مقبولیت میں مزید اضافہ؛ چند گھنٹوں میں لاکھوں فالورز بڑھ گئے

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے فالورز کی تعداد میں چند گھنٹوں میں لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔

پیرس اولپکس 2024 میں کل رات جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا بھی شریک تھے۔

فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے جان دار تھرو کرکے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 92.97 میٹر جیولن پھینکی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ سلور میڈل بھارتی کھلاڑی نیرج چوپرا کے نام رہا۔

فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ردھم میں تھا اور پر امیدتھا کہ گولڈمیڈل جیتوں گا۔ آج میرادن تھا،میں اس سےزیادہ دوربھی تھرو کرسکتا تھا، پرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں گا۔

Advertisement

اسی کے ساتھ ہی پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ ان کے چند گھنٹوں میں لاکھوں فالوورز بڑھ گئے ہیں۔ ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ کو آج رات گولڈ میڈل دیا جائے گا جب کہ میڈل پہنانے کی تقریب رات 10 بجے ہوگی، ارشد ندیم کو ملنے والے گولڈ میڈل میں ایفل ٹاور کا ٹکڑا بھی شامل ہے جب کہ میڈل میں 500 گرام چاندی اور 600 گرام سونا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر