Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کے بلندی کی دعا کی اور خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام  حدیں پار کردیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر