Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد یوم آزادی منانے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد یوم آزادی منانے کا فیصلہ

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر منفرد انداز میں یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں ”پلانٹ فارپاکستان“ کے تحت شجرکاری کی جائے گی، راولپنڈی سے لاہور تک خصوصی آزادی فلوٹ 13 اگست کی رات مینار پاکستان پہنچے گا۔

آزادی فلوٹ پر چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی کا ماڈل دکھایا گیا،  آزاد کشمیر پارلیمنٹ، گلگت بلتستان کی امبوڑک مسجد کا ماڈل بھی دکھایا گیا ہے۔

تمام اضلاع کے درمیان پلانٹیشن میراتھن مقابلے ہوں گے، مینار پاکستان پر ادبی مشاعرہ اور کنسرٹ بھی ہوگا، جبکہ 6 سال بعد پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تحت نیا ملی نغمہ بھی لانچ کیا جائے گا۔

پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر بھی فری پلانٹیشن کی جائے گی،  پی آئی ٹی بی کے پلانٹیشن ڈیش بورڈ پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب سب سے زیادہ پلانٹیشن کرنے والے صوبے کو انعام سے نوازیں گی۔

Advertisement

ڈویژنل، ضلعی، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، یوم آزادی کی مناسبت سے کرکٹ، ہاکی، فٹبال اور والی بال وغیرہ کے مقابلے ہوں گے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

سرکاری عمارتوں پر سفید اور گرین لائٹس سے چراغاں کیا جائے گا اور نمایاں پرائیویٹ عمارتوں کو بھی سفید اور گرین لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نمایاں سڑکوں اور چوراہوں پر قومی پرچم آویزاں کیے جائیں گے اور نمایاں شاہراہوں پر قومی ترانے بھی سنانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر