 
                                                      پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر آصف زرداری (فائل فوٹو)
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے دن کو منانےکا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا ہے، مودی کے دیس میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سیاسی نکتے پر پاکستان بنایا، قائداعظم نے پہلے ہی محسوس کرلیا تھا کہ بھارت میں یہ کچھ ہوگا۔
صدرمملکت کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے دن کو منانے کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے آئینی گواہ ہیں۔
آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہمیں پڑوسی ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا، 1971 سے ہمیں تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے دیس میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، ماضی میں کسی اور کی جنگ کا حصہ رہے، جس کا نقصان اٹھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 