جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا، مریم نواز
وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازنے حکم دیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ملتان ایئرپورٹ پراجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کوجاری پراجیکٹس، امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویژن میں عوام دوست سیل کاؤنٹرزکوسراہا۔
وزیراعلیٰ نے ملتان ڈویژن میں سیوریج اورصفائی کی شکایات کوحل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ افسران کو بھرپورمانیٹرنگ کریں، سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مریم نوازنے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں، امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتربنانے پرتوجہ دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
