ڈپٹی کمشنر پنجگور کی شہادت میں بی ایل اے ملوث ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت میں بی ایل اے ملوث ہے، یہ پہلے واردات کرتے ہیں پھر حکومت پر الزام لگاتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کو بے دردی سے شہید کیا گیا، یہ واقعہ آرگنائزڈ تھا، انکا قتل نوشکی واقعے کی طرز پر کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو شہداء میں شمار کر رہے ہیں اور ان کے بچوں کی 16 سالہ تعلیم کا ذمہ حکومت بلوچستان کا ہوگا، ہم اپنے شہداء کی قدر کریں گے اور ان کے خاندانوں کو سپورٹ کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان کسی منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے اور اندھیرے کی طرف نہ جائے، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تین مرتبہ وعدوں کی خلاف وزری کی، حکومت نے ہمشہ کھلے دل کا مظاہرہ کیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کا ریاست سخت ردعمل دے گی۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی پالسی مرتب کرلی ہے را فنڈڈ لشکر کو کنٹرول کرینگے، ملک اور بلوچ دشمنوں سے مقابلہ جاری رہے گا، سڑکوں پر چیکنگ سخت کریں تو بھی حکومت اور فورسز تنقید کا نشانہ بنتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر منیجمنٹ آئینی حق ہے، ہم اپنے بارڈرز کو مینیج کریں گے، ہم پورے پاکستان کے بارڈر اور چمن بارڈر بھی مینیج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
