Advertisement
Advertisement
Advertisement

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری؛ نواز شریف کا اعلان

Now Reading:

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری؛ نواز شریف کا اعلان
500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری؛ نواز شریف کا اعلان

500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری؛ نواز شریف کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری سنادی۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کمی کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت 47 ارب کا ریلیف دے گی جو ترقیاتی اسکیمز سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ باقی صوبے بھی پنجاب حکومت کی طرح اقدامات کریں جب کہ مریم نواز مزید ریلیف کے لیے سولر پینل اسکیم لے کر آرہی ہیں، سولر پینل اسکیم کے لیے 700 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اقتدار کا خواہشمند انسان نہیں ہوں، میں نے ملک کی خدمت سچے دل سے کی ہے۔ اب تو 18ہزار روپے بجلی کے بل آرہے ہیں، غریب کہاں سے 18 ہزار روپے کا بل ادا کرے گا، ناقابل معافی ہیں وہ لوگ جو 1600 کے بجلی کے بل کو 18 ہزار کا کرکے چلے گئے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر کہتے ہیں کہ ہم تو وہ ہیں جنہوں نے غیرملکی قرضوں کوختم کیا، یہ موٹرویز کس نے بنائیں؟ ہم نے موٹروے اپنے زورِ بازو پر بنائیں، کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا، آئی ایم ایف کی شرائط نے ہمیں جکڑ دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کو شاباش دیتا ہوں آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا، آئی ایم ایف کو ملک میں دوبارہ لانے والے کون ہیں، آئی ایم ایف کو لانے والا میں یا شہباز شریف نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کو دوبارہ لانے والے جیل میں بیٹھے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جب کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں بجلی کا ریٹ بھی مہنگا نہیں ہونے دیا، ن لیگ کے پچھلے دورمیں 10،10 روپےکلو سبزیاں ملتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے میں بجلی کے بلز پر کافی گفتگو کی، ہمارے دور میں بجلی کے بل بہت کم آتے تھے، آمدنی اخراجات سے زیادہ تھی جب کہ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدر بڑھ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب اندازہ ہے کہ عوام کس پریشانی سے گزر رہے ہیں جب کہ میں عوام کا کرب اور تکالیف محسوس کرتا ہوں۔ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے باعث عوام پریشان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر