Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ پاسپورٹس لوگوں کو بروقت پاسپورٹس کی فراہمی میں ناکام

Now Reading:

محکمہ پاسپورٹس لوگوں کو بروقت پاسپورٹس کی فراہمی میں ناکام
پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبریں گردش کرنے لگی

پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبریں گردش کرنے لگی

وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ پاسپورٹس لوگوں کو پاسپورٹس کے بروقت فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے۔

پہلے کئی ماہ تک پاسپورٹ کے لئے مخصوص پیپر ز کے ختم ہونے کا معاملہ رہا تو اب پرنٹنگ مشینیوں کی کمی آڑے آگئی۔

واضح رہے کہ ملک میں روزانہ 45 ہزار پاسپورٹس کی ڈیمانڈ ہے، جبکہ ملک میں محکمہ پاسپورٹ روزانہ 25 ہزار پاسپورٹس بنا رہا ہے،  ڈیمانڈ سے 20 ہزار پاسپورٹس اب بھی کم بن رہے ہیں۔

 اس وقت دس لاکھ پاسپورٹس زیر التوا ہیں، جبکہ پاسپورٹس نہ بننے کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نے پچھلی حکومت کو قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹس کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے پاسپورٹس کی پرنٹنگ مشینیں بروقت نہیں منگوائیں جس کی وجہ سے پاسپورٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں اتنا فرق آگیا، جبکہ اب بیس جدید پرنٹنگ مشینوں کا آرڈر دے دیا ہے، جدید بیس مشینوں کی تنصیب کے بعد ستمبر تک پاسپورٹس کے التوا کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر