Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہوگی، بیرسٹرسیف

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہوگی، بیرسٹرسیف
بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہوگی، بیرسٹرسیف

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہوگی، اسی تناظرمیں کمیٹی بھی بنائی گئی۔

پشاورمیں ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، صوبائی وزیرکی ڈی نوٹیفکیشن اورکابینہ سے برطرفی پربات ہوئی۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں، عہدیداروں اورکابینہ ارکان تک پہنچاوں گا، کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے بنی تھی، کمیٹی ممبران کے تمام نام بھی بانی پی ٹی آئی نے خود دیے۔

انھوں نے کہا کہ شاہ فرمان، قاضی محمد انور، مصدق عباسی کمیٹی کے ممبرتھے، کمیٹی نے تمام بیانات اورشواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کرنے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہوگی، اسی تناظرمیں کمیٹی بھی بنائی گئی، ایک محکمے میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں توتحقیقات کی گئیں، یہی کمیٹی مسقبل میں بھی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی۔

Advertisement

بیرسٹرسیف نے کہا کہ کمیٹی رپورٹ کے بعد فیصلے کیے جائیں گے، اگرکسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہے تووہ کمیٹی کو پیش کرے، کمیٹی کارروائی کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ متحد رہیں، پارٹی میں انتشاراورگروپ بندی پیداکرنےوالوں کوناکام بنائیں، سوشل میڈیا پروزیراعلیٰ کے پی کے خلاف پروپگنڈے کامؤثرجواب دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر