
تاجر دوست اسکیم مسترد
کراچی: کراچی چیمبرآف کامرس نے تاجر دوست اسکیم کومسترد کردیا۔
کراچی چیمبرآف کامرس نے تاجر دوست اسکیم کومسترد کرتے ہوئے نوٹس واپس لینےکا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو ہر ماہ 60 ہزار روپے ٹیکس کے نوٹس جاری ہورہے ہیں، اسکیم کے نفاذ کو کم ازکم 3 ماہ کے لئے مؤخرکرنا چاہیے۔
کراچی چیمبرآف کامرس نے کہا کہ ٹیکس حکام اسکیم کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں، محض ایک ہزار سے 1200 روپے تک ٹیکس کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
کراچی چیمبر کا مزید کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم پراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ضرورت ہے، ایف بی آر نے رجسٹرڈ یا غیررجسٹرڈ تمام دکانداروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News