
محکمہ کھیل بلوچستان میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں
کوئٹہ : محکمہ کھیل بلوچستان میں مالی سال 23-2021 کے دوران 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس رقم کی بے قاعدہ اور غیر قانونی استعمال کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے دفاترسے جاری ہوئیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 23-2021 کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دی گئیں، اس رقم کے استعمال کے بارے میں مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ آڈٹ رپورٹ میں 16 کروڑ 19 لاکھ روپے کی ایک اور بے قاعدگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے 14 کروڑ 79 لاکھ روپے مختلف تنظیموں اور افراد کو دی گئیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ 14 کروڑ 79 لاکھ روپے یوتھ پالیسی کی تشکیل کے بغیر دی گئیں، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے یوتھ فورمز کے انعقاد کے لیے جاری کیے تاہم ان فورمز کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی موجود مکینزم موجود نہیں تھا۔
ذرائع محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کے بارے میں تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News