Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فائدہ کن صارفین کو ہوگا؟

Now Reading:

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فائدہ کن صارفین کو ہوگا؟
پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فائدہ کن صارفین کو ہوگا؟

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کا فائدہ کن صارفین کو ہوگا؟

لاہور: پنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں، مسلم لیگ ن نے کارکردگی اور عوامی ریلیف کی سیاست کی ہے جب کہ پنجاب حکومت نےعوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ن لیگ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرتی رہی، 4 سال نالائقی، چوری اور کرپشن کا بازارگرم رہا۔ ان شکلوں کوعوام کا ریلیف برداشت نہیں جب کہ ن لیگ کی حکومت نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ پنجاب کے بجٹ سے 45 ارب دے کر ریلیف دیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی۔ اپنےاخراجات میں کمی کرکے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔

انہوں نے بتایا کہ 200 یونٹ تک بجلی بلوں میں وفاق نے ریلیف دیا ہے جب کہ 201 سے 500 یونٹ تک بجلی بلوں میں پنجاب ریلیف دے گا۔ 4 سال میں بربادی کرنے والے ہم سے 4 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، ملکی معیشت تباہ اور ترقی کی شرح منفی ہوگئی، مہنگائی کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ریلیف کا سلسلہ وفاق کے اقدامات کا تسلسل ہے۔ عوام کے دشمن نہیں چاہتے 14 روپے یونٹ ریلیف ملے، نوازشریف کا دیا گیا ریلیف بھی پچھلی حکومت نے چھین لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی، سندھ اور بلوچستان میں بھی یہ ریلیف ملنے پر خوشی ہوگی، نواز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں کو ریلیف دینے کا کہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی سستی کرنے کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کے بجلی بلوں میں کمی کرنا چاہتی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ وفاق میں بھی بجلی بلوں کو کم کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سولراسکیم بھی لے کر آرہی ہیں جب کہ ہماری حکومت نے آتے ہی دہلیز پر رمضان پیکیج دیا اور نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، اسکالرشپ اسکیمیں شروع کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر