پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
عامر جمال کی بنگلایش کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تھی۔
عامر جمال کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ابرار احمد اور کامران غلام کو پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شمولیت کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
