
ہمارا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھا، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھا۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش چیلنج تھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ صرف لاہورنہیں،تینوں اسٹیڈیمزکی تعمیرناممکن پراجیکٹ تھا۔چیمپئنز ٹرافی سےپہلےپراجیکٹ مکمل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےاوردنیاکےدیگراسٹیڈیمزمیں زمین آسمان کافرق ہے۔ہماراکوئی اسٹیڈیم عالمی معیارکےمطابق نہیں اترتاتھا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اسلام آباد،ایبٹ آباد اور اسکردوسائیڈپراسٹیڈیم بنائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بھی خطوط لکھےہیں کہ اپنےاسٹیڈیم ٹھیک کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News