Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیدیا

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیدیا
بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قمیت سب کے لئے کم ہونی چاہیے، بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لئے نہیں مستقل کم ہونی چاہیں، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں آرٹیکل لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے چار حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا، این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر