
حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ منشیات کی تیاری میں استعمال اشیا کی فروخت کا خاتمہ یقینی بنایاجائے، دکاندار محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دکاندار منشیات میں استعمال اشیا کو فروخت کرنے سے گریز کریں، ایکسائز حکام منشیات کی فروخت کی اطلاع پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
شرجیل میمن نے ایکسائز موبائلز کو فعال کرنے اور اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ملیر، درخشاں، ہاکس بے ودیگر پوائنٹس پر چوکیاں قائم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News