Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارساز روڈ پر کار سوار خاتون نے 6 افراد کو کچل دیا، 3 افراد ہلاک

Now Reading:

کارساز روڈ پر کار سوار خاتون نے 6 افراد کو کچل دیا، 3 افراد ہلاک

کراچی میں کارساز روڈ پر کار ڈرائیور خاتون کی تیز رفتار کار نے 6 افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار راہگیروں کو کچلتے ہوئے کارساز کے قریب الٹ گئی واقعہ میں ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ 32 سالہ نتاشہ نامی خاتون سے کار بے قابو ہو کر دیگر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے بھی ٹکرائی، جس سے دو بڑی گاڑیوں اور چار موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد کار سوار خاتون نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

لیکن کچھ فاصلے پر خاتون کو مشتعل شہریوں نے گھیرے میں لے لیا، مشتعل شہریوں سے خاتون کو بچانے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست خاتون کے ڈی اے اسکیم ون کی رہائشی ہے جو کارساز کے قریب سروس روڈ سے جا رہی تھی زیر حراست خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق گاڑی بے قابو ہوئی جو حادثے کا سبب بنی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر بھی تھانے پہنچ گیا ہے، زیر حراست خاتون معروف صنعتکار کی عزیزہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر