اسلام آباد میں یوتھ کنونشن کا انعقاد، نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن
اسلام آباد میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جو نوجوانوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔
یوتھ کنونشن 20 اور 21 اگست کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ آج اسلام آباد میں یوتھ کنونشن کی باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا جائے گا۔
21 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
ملک کے طول و عرض سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طالب علم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے، نوجوان پر عزم ہیں کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپورحصہ ڈالیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
