Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا؛ امریکہ کا دعویٰ

Now Reading:

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا؛ امریکہ کا دعویٰ
اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا؛ امریکہ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا؛ امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی تجویز پر غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے جب کہ ملاقات کو مثبت قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی تجویز ہر عمل در آمد پر یقین دہانی کروائی ہے جب کہ پلان میں حماس کے زیر حراست افراد کو رہا کیا جانا بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں مزید تاخیر کا مطلب مزید مغویوں کا مرنا ہے جب کہ اس سے معاہدے میں مزید رکاوٹیں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اب اگلے مرحلے میں جنگ بندی معاہدے میں پیش رفت اور اسے یقینی بنانے کے لئے مصر اور دوحہ جائیں گے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی اس ہفتے قائرہ میں جاری مصری، قطری اور امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اپنی ٹیم بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

امریکہ کو یہ امید ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاجائے گا تاہم اس طرح کی کوئی امید ابھی تک اسرائیل یا حماس کی جانب سے سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر