رونالڈو نے یوٹیوب پر 24 گھنٹے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز کا ریکارڈ بنا ڈالا
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی ریکارڈ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے صارفین کو اپنے یوٹیوب چینل کی لانچنگ کا بتایا ۔
رونالڈو کے چینل نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10لاکھ (1 ملین) سبسکرائبرز حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا اور بعد ازاں صرف 24 گھنٹوں کے اندر ایک کروڑ (10 ملین) سبسکرائبرز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔
ان کا چینل اس وقت 11.2 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے، اور ان کی ایک ویڈیو کو صرف 13 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔
رونالڈو کے ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
