چھبیس ویں آئینی ترمیم کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا آج طلب
پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی رہنمائوں کا وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے سینیٹر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پر تنقید نہیں، تعریف ہونی چاہیے، مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو بڑا ریلیف دیا، تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی قوم کی بیٹی مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی اعلی ترین مثال قائم کی۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلی بار سنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے، منتخب شخص کے اس بیان سے بڑی بے وقوفی اور کیا ہوسکتی ہے، مریم نواز شریف نے 201 سے 500 یونٹ بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف دے کر دعوؤں اور عمل کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی ہے۔
ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی پنجاب کے عوام کی خدمت پوری قوم دیکھ رہی ہے اور سرا رہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کا مقابلہ مریم نواز شریف نے جیت لیا ہے۔
سینئر وزیرپنجاب سے تیمور علی لالی، ذوالفقار علی شاہ، محمد کاشف، محمد عون حمید نے الگ الگ ملاقاتوں میں اظہارِ خیال کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد اکبر حیات حراج، محمد نعیم اختر خان، امیر سیال، فیصل حیات جبوانہ بھی شامل تھے۔ چوہدری خالد غنی، خرم لغاری، عمران دولتانہ، کنول پرویز چوہدری نے بھی سینیئر وزیر پنجاب سے ملاقات کی۔
محمد نواز، رانا محمد ارشد، محمد عون جہانگیر، چوہدری خالد اصغر گھرال اور وقار احمد چیمہ نے بھی سینیئر وزیر سے الگ الگ ملاقات کی۔ پارٹی رہنمائوں نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر گفتگو کی اورارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید و حمایت کی۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
