Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان
مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا، چیف جسٹس نے مثبت رویے کا اظہار کیا، داد دینی چاہیے۔

Advertisement

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر