Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

Now Reading:

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی
پاکستان نیول اکیڈمی

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کے مطابق سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کیے گئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پرینتھا پریرا نے فاتح کیڈٹس کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم آفیسر کیڈٹس سید ساخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم پر مشتمل تھی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے فاتح کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر