Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے، آئی ایس پی آر

Now Reading:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے، آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک جہنم واصل ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 10 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25،26 اگست کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے بس کو روکا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ کارروائیوں میں موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے پُرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز کا علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر