ایران کا پاکستان سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر پر اظہار تشویش
اسلام آباد: ایران نے پاکستان سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر زیر غور جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمسایہ ملک نے منصوبے میں مزید تاخیر پر مزید وقت نہ دینے کی وارننگ دے دی۔ ایران ستمبر میں پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران سے گیس پائپ لائن معاملے پر بات چیت کے ذریعے حل نکالنے پر غور جاری ہے، منصوبے کی تاخیر سے متعلق اور آئندہ کی پیشرفت پر ایران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2014 سے تاخیر کا شکار ہے، منصوبے کی تاخیر میں مختلف وجوہات، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر نظر ثانی شدہ معاہدہ بھی موجود ہے، پاکستان کے خلاف ایران کی قانونی چارہ جوئی بھاری جرمانے کا باعث بنے گی، تاہم پیٹرولیم ڈویژن قانونی پہلوؤں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
