
چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سےکھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن وسلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News