Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی نے سانحہ موسٰی خیل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

Now Reading:

سی ٹی ڈی نے سانحہ موسٰی خیل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی نے سانحہ موسٰی خیل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

سانحہ موسیٰ خیل سمیت بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بدامنی کے واقعات کے بارے میں بڑے پیمانے پرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ 

ذرائع حکومت کا کہنا ہے کہ 25اور26 اگست کی درمیانی شب پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے، 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے دس سے زائد اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، قلات، لسبیلہ، مستونگ اور کچھی کے اضلاع میں بڑے حملے کیے گئے، سب سے زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں پیش آنے والے واقعہ میں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس علاقے میں پنجاب اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی گاڑیوں سے لوگوں کو اتارا گیا۔

ذرائع حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 مسافر شہید اور5 زخمی ہوئے، موسیٰ خیل میں شہید ہونے والے 22 افراد میں سے 20 کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Advertisement

حکومتی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے دو دیگر افراد کا تعلق بلوچستان کے اضلاع دکی اور لورالائی سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر