
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار فیصل نے سندھ میں بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کے جنوب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ٹھٹھہ میں بھی اگلے 2 سے 3 دن تیز بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 سے 3 دنوں میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
اگلے 2 سے 3 دن میں سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار فیصل نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول میں 300 میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News