فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں، وفاقی وزیرقانون
اعظم نذیرتارڑنے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، مشترکہ اجلاس میں نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
