پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت پاور چائنہ ریسورسز کے صدر یانگ تیانیو نے کی، ملاقات میں وزیر توانائی اویس لغاری، وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔
وفد سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے توانائی شعبے کو تقویت دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا،

وزیرخزانہ نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا، اور پاکستانی اور چینی کمپنیز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں پاور سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بجلی پیداواری کمپنیز کو بروقت ادائیگیوں میں مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں بجلی کمپنیز کو مقامی کوئلے پر چلانے کیلئے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تکنیکی اور مالیاتی فیزیبلٹی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت مقامی کوئلے پر منتقلی کیلئے اقدامات یقینی بنا رہی ہے، مقامی کوئلے پر منتقلی کیلے ریلوے لائن کا آغاز کر رہے ہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو توانائی کے شعبے کی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور بجلی کمپنیز اور سرکاری اداروں کی جاری نجکاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
