دنیا میں امن و استحکام کیلئے چین اور امریکہ کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیئے، چینی صدر
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیامیں امن و استحکام کیلئے چین اور امریکہ کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر سےامریکی قومی سلامتی کےمشیرجیک سلیوان کی ملاقات ہوئی۔
چینی صدر نے کہا کہ اس ہنگامہ خیزدنیامیں ممالک کوتقسیم یاتصادم کی نہیں بلکہ یکجہتی کی ضرورت ہے۔ چین کی خارجہ پالیسی کھلی اورشفاف ہے، اسٹریٹیجک معاملات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مشیرامریکی قومی سلامتی جیک سلیوان نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ چین سےنئی سردجنگ کاخواہاں نہیں ہے ۔ہم تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے۔
جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ کی ون چائنہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔چین کےساتھ پائیدارتعلقات اورمشترکہ ترقی کیلئےکام کرنےکےخواہشمندہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
